آشیانہ نیٹ ورک سیاہ فام اور اقلیتی نسلی (BME) خواتین، بنیادی طور پر جنوبی ایشیائی، ترک اور مشرق وسطی کی ان خواتین کو مدد فراہم کرتا ہے جو خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد (VAWG) کے تمام اقسام کا سامنا کر رہی ہیں جن میں گھریلو تشدد، جنسی تشدد، اور نقصان دہ افعال جیسے جبری شادی، غیرت کی بنیاد پر تشدد اور خواتین کے اعضاء کو مسخ کرنا شامل ہیں۔
آشیانہ فراہم کرتی ہے:
- پناہ اور محفوظ رہائش
- ماہرانہ مشورہ اور وکالت/حمایت
- امیگریشن سروس
- ماہرانہ رہنمائی و مشاورت
- پیشہ ورانہ تربیت
- سپورٹ گروپس
- معاشرے سے روابط بڑھانا
- VAWG کی روک تھام
آشیانہ اور/یا ہماری کسی بھی خدمات کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہم سے 0427 539 0208 پر رابطہ کریں۔
کسی ہنگامی صورت حال میں یا اگر آپ کو فوری خطرہ لاحق ہے تو براہ کرم 999 پر کال کریں اور اگر یہ وقت دفتری اوقات کار سے باہر ہے تو براہ کرم قومی ادارہ برائے گھریلو تشدد کی ہیلپ لائن کو 247 2000 0800 (24 گھنٹے کی ہیلپ لائن) پر کال کریں۔